the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بدھ کی رات غزہ میں چار مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل دن کو بھی غزہ میں فضائی کارروائیاں کی گئیں۔

فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ’’رات کو اسرائیلی فورسز پر جاری حملوں کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے شمالی غزہ میں حماس کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔‘‘

اسرائیلی فورسز کا دعویٰ ہے کہ حماس نے بدھ کو اسرائیل میں مارٹر گولے برسائے۔

ابھی کسی گروپ نے مارٹر گولے



برسانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی ان میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے مگر حماس اور جہاد اسلامی دونوں نے الگ الگ بیانات میں اسرائیلی فورسز کو سرحدوں پر کسی بھی قسم کی کشیدگی کے خلاف خبردار کیا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس ایسی سرنگیں بنا رہی ہے جو غزہ سے اسرائیلی علاقے تک پہنچ سکیں جو اسرائیلی فوج کے ترجمان پیٹر لرنر کے بقول ان فضائی حملوں کی وجہ بھی ہیں۔

رات کو کی جانے والی فضائی کارروائیوں کے بعد ایک بیان میں پیٹر لرنر نے کہا کہ ’’حماس کے سرنگوں کے نیٹ ورک کی نشاندہی کرنا اور انہیں تباہ کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ یہ ناقابل قبول خطرہ ہے۔‘‘
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.